والد کو ہمیشہ بےخوف شخصیت کے طور پر یاد رکھوں گی، فاطمہ بھٹو

September 20, 2021

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے والد کی 25 ویں برسی کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے والد کی ایک یادگار تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’25 سال پہلے میرے والد کو ہمارے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا، میں انہیں ہمیشہ ایسے آدمی کے طور پر یاد رکھوں گی جو اس زمین پر بے خوف رہا۔‘

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ والدکی زندگی میرے لیے ایک تحفہ تھی ، میں ہمیشہ اُن کی شکر گزار رہوں گی۔

اپنے پیغام میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ہمارے پاس انصاف نہیں ہے لیکن محبت انصاف ہے۔ یہ ہمیشہ رہتی ہے اور یہ کچھ نہیں بھولتی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سےنوڈیرو ہاؤس میں مرتضیٰ بھٹو کے ایصال ثواب کیلیے قران خوانی کی گئی۔