اسپائیڈر مین باکسر بن گئے، اپنی صلاحیتوں سے مداحوں کو حیران کردیا

September 20, 2021

اسپائیڈر مین اسٹار ٹام ہالینڈ باکسر بن گئے، اپنی باکسنگ کی صلاحیتیں دنیا کو دکھا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام ہالینڈ اپنے ٹرینر کے ساتھ مہارت سے ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ان کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔