ٹی بیگز کا استعمال انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، ماہرین صحت

September 21, 2021

برلن (اے پی پی) جرمنی کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی بیگز میں ایسے اجزا شامل ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کی سائنس ڈیلی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کر استعمال ہونے والےٹی بیگز انسانی زندگی کیلئے محفوظ نہیں ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جس کاغذ سے ٹی بیگ تیار کیا جاتا ہے اس میں انسانی صحت کیلئے مضر مادے پائے جاتے ہیں جوکینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔جرمن محققین نے چھ کمپنیوں کے ٹی بیگز بارے مختلف طریقوں سےتحقیق کی جن میں تین مہنگی اور تین سستی کمپنیوں کے تھے۔ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں تقریباچار ایسے اجزا شامل تھے جو کیڑے مار ادویات میں شامل ہوتے ہیں۔