عمر شریف کیلئے ائیر ایمبولینس کے اخراجات کے فنڈز منظور

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے لیجنڈری اداکار عمر شریف کو علاج کے سلسلے میں امریکا منتقلی کے لئے ائیر ایمبولینس کے اخراجات کے فنڈ منظور کردئیےہیں ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس سلسلے میں عمر شریف کے خاندان کی خواہش پر عمر شریف کے امریکا جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کے اخراجات کے لیے محکمہ صحت سندھ کی طرف سے فنڈ منظور ہو چکے ہیں، محکمہ صحت کی سفارش پر سندھ حکومت نے 40ملین کی رقم منظور کی تھی، ملک میں ایئر ایمبولینس سروس کا آفس نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل طریقہ کار کے تحت ادائیگی کے لیے مرکزی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ایئر ایمبولینس سروس کو جلد از جلد رقم منتقل کی جاسکے اس ضمن میں محکمہ خزانہ سندھ نے فنانس ڈویژن کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے۔