رزمک، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ، ایک جوان شہید، 5زخمی

September 21, 2021

میرانشاہ (نمائندہ جنگ) رزمک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ ایک جوان شہید 5 زخمی ہوگئے۔ سرکاری حکام کے مطابق رزمک کے علاقے پریاٹ میں سکیورٹی فورسز کا کانوائے رزمک کیمپ جارہا تھاسی دوران ایک گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ میں دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں موجود ایک جوان شہید جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔جن کو رزمک ایف ٹی سی منتقل کر دیا گیا۔