پی آئی اے کے کراچی سے دمام جانے والے طیارے کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد

September 21, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے کراچی سے دمام جانے والے طیارے کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 نے کراچی سے دمام کے لئے اڑان بھرنی تھی منشیات اے این ایف کسٹمز اور ایئر ہورٹ سیکیوریٹی فورس کی مشترکہ سرچنگ کے دوران برآمد ہوئی ، ذرائع کے مطابق اعلی کوالٹی کی چرس پی آئی اے کے طیارے کے ٹوائلٹ میں چھپائی گئی تھی، سراغرساں کتوں کی نشاندہی پر یہ منشیات برآمد ہوئی جہاز کی صفائی پر مامور عملے اور زمینی اسٹاف سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ، ترجمان پی آئی اے ماضی میں ایسے ہونے والے واقعات کے بعد جہازوں کی ہر بین الاقوامی پرواز سے پہلے مشترکہ طور پر کڑی چیکنگ کی جاتی ہے ، مشترکہ ٹیم کی چیکنگ پی آئی اے کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کا حصہ ہے ، ملوث ہونے والے اہلکاروں کی خلاف ضابطے اور پاکستانی قوانین کے تحت سخت ترین کاروائی کی جائیگی۔