اے ایس پی پری گل ترین کوسلام پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی

September 21, 2021

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نےایک بیان میں اے ایس پی پری گل ترین کو بدنام زمانہ ڈاکو نثار احمدکی گرفتاری پر سلام پیش کرتے ہیں اس امید کےساتھ کہ انکو حقیقی معنوں میں قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائےگی، انہوں نے کہا کہ اے ایس پی پری گل ترین کی بہادری عورتوں کے علاوہ پوری قوم کےلئے فخر کی بات ہے۔