سابق یوسی ناظم اور سیکریٹری یونین کو نسل کے خلاف تحقیقات شروع

September 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان نے فنڈز خورد برد کرنے کے الزام میں سابق یوسی ناظم اور سیکریٹری یونین کو نسل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خوشحال کالونی کے رہائشی اشتیاق نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ یوسی 10 کے چیئر مین رانا امجد نے سیکریٹری خورشید کے ساتھ مل کر فنڈز میں لاکھوں روپے کی خورد برد کی۔درخواست ہر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔