ہسپتال کے کچرے کے استعمال میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات ملتان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہسپتال ویسٹ منجمنٹ رولز 2014 نافذ کئے ہیں جن کے تحت ہسپتال ویسٹ کو تلف کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج کرائے ہیں۔علاوہ ازیں ہاسپٹل ویسٹ کی نسپکشن کیلئے 4 عدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو انسپکشن کو جاری رکھیں گی۔