زہریلا کھاناکھانے سے بے ہوش ہوجانے والی خاتون نشتر ہسپتال منتقل

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)زہریلا کھاناکھانے سے بے ہوش ہوجانے والی خاتون کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے۔پولیس تھانہ الپہ کے مطابق نواب پور کے رہائشی ثمر نے 15 پر اطلا ع دی کہ اسکی بہن نے کھانا کھایا اور بے ہوش ہوگئی ثمر نے الزام عائد کیا کہ اسکی بہن کی ساس نے اسے جان بوجھ کر زہریلی شے کھلائی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔