بے بی فیڈنگ سنٹر اور نونہالوں کی نگہداشت کئیر روم کا افتتاح

September 21, 2021

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا نے ہمیشہ کی طرح آج بھی ملک کی دوسری اسمبلیوں پر سبقت لے جاتے ہوئے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں بے بی فیڈنگ سنٹر اور نونہالوں کی نگہداشت کے مرکز کے قیام کو عملی جامہ پہناکر پاکستان کی پہلی اسمبلی کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں خواتین ممبران اسمبلی کے شیر خوار بچوں کے لئے بے بی فیڈنگ و نگہداشت کے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بے بی فیڈنگ اور چائلڈ کئیر روم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وومن پارلیمنٹری کاکس خیبر پختونخوا اسمبلی, سن سیل، پی اینڈ ڈی ڈی, محکمہ صحت خیبر پختونخوا, یونیسف, خواتین ممبران اسمبلی اور میڈیا کے نمائندگان موجود تھے. سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر دلی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں دوران اجلاس و دیگر اہم میٹینگز میں آنے والی خواتین ممبران اسمبلی و دیگر کے نونہالوں اور دودھ پیتے بچوں کو اب گھر چھوڑ کر اسمبلی آنے اور ان کے لئے پریشان ہونے کا دور گذر گیا۔ اور اس اسمبلی نے پہلے کی طرح سبقت لیتے ہوئے دودھ پیتے بچوں کے لئے بے بی فیڈنگ اور ڈے کئیر سنٹر کے قیام کو عملی جامہ پہنایا۔