استاد راحت فتح علی خان نے دو سال کے وقفے کے بعد لندن کا میلہ لوٹ لیا

September 21, 2021


استاد راحت فتح علی خان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دو سال کے وقفے کے بعد لندن کا میلہ لوٹ لیا۔

گزشتہ شب انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان کی سربراہی میں برطانیہ کا دورہ لندن سے شروع کیا، اس موقع پر لندن کے میئر بھی موجود تھے۔

دو سال سے استاد راحت فتح علی خان کی موسیقی کے دیوانے بے قرار تھے، شائقینِ موسیقی نے خوب انجوائے کیا۔

سلمان احمد نے استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ جاری سفر کے شاندار 10برس مکمل ہونے کا جشن بھی منایا۔

اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان نے دلی خوشی کا اظہار کیا اور سلمان احمد کے ساتھ سفر کو دلکش قرار دیا۔