• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں 150فیڈر ٹرپ کرگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ شام شدید بارش کے باعث ریجن بھر کے150فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، بعض علاقوں میں رات گئے تک بجلی بند رہی، بجلی کی بندش سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بارش اور آندھی سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔

تازہ ترین