قتل کیس میں ملوث3ملزموں کوضمانت پررہا ئی کے احکامات

September 22, 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج لنڈی کوتل عزیزخان نے لنڈی کوتل قتل کیس میں ملوث3 ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ملزموں کی جانب سے ظل ہماء ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان ارشاد ٗ سدھیر ٗ یاسر ساکنان لنڈی کوتل پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل تھانہ لنڈی کوتل کی حدود میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کر دیاتھا فریقین میں دیرینہ عداوت بتائی جاتی ہے ملزموں کی گرفتاری پرانہوں نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔