شادی پر سب سے پہلے حرا مانی کو بُلایا ہے، اریبہ حبیب

September 22, 2021

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی پر حرا مانی کو پہلے ہی بُلا لیا ہے۔

حرا مانی اکثر یہ شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہیں کوئی شادی پر نہیں بُلاتا، ایسے ہی حال ہی میں منال خان کی شادی میں جہاں ساتھی شوبز ستاروں نے شرکت کی وہیں مداحوں نے حرا مانی کی کمی محسوس کی۔

ایک صارف نے کہا کہ منال کی شادی پر حرا مانی موجود نہیں تھیں، وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ مجھے شادی پر کوئی نہیں بُلاتا۔

اس کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ میری شادی کا دعوت نامہ میں نے حرا کو پہلے ہی دے دیا ہے۔