طاہر اشرفی کا سعودی وزیرِ خارجہ کے کشمیر پر ثالثی کے اعلان کا خیر مقدم

September 22, 2021

وزیرِاعظم عمران خان کے نمائندۂ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ کے کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بات وزیرِاعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ نے بھارت میں اپنی حکومت کا واضح مؤقف بیان کیا ہے۔