نادیہ جمیل کی بھنگڑا ڈالتے ویڈیو وائرل

September 22, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر بھگڑا ڈالتے ویڈیو شیئر کر دی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

نادیہ جمیل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میںوہ بھرپور انداز میں بھنگڑا ڈال رہی ہیں اور بھنگڑا ڈالنے کی ترغیب بھی دے رہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ہی کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل کے مداح اُن کی یہ ویڈیو دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

نادیہ جمیل کا اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’بھنگڑا کبھی بھی اور کہیں بھی۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ خود بھی کینسر جیسے مرض کو شکست دینے کے سفر سے گزری ہیں، یہ ڈانس اُن سب کے لیے جو اس سفر سے گزرے ہیں یا گزر چکے ہیں، اس سفر سے جو گزر رہے ہیں یا گزر چکے ہیں، ہم سب جینا چاہتے ہیں ، ہماری چاہت جینا ہے۔‘

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’ڈانس کریں، جب خود کو ٹوٹا اور تھکا ہوا محسوس کریں تو ڈانس کریں، جب آپ گھر کے کام کر رہے ہوں یا ختم کرچکے ہوں تو ڈانس کریں، دفترسے گھر آئیں تو ڈانس کریں، جب آپ خود کو زندہ محسوس کرنا چاہیں تو ڈانس کریں۔‘