• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل مکمل طور پر کینسر سے جنگ میں فتح یاب ہوگئی ہیں۔

انہوں نے آج انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں اور اب وہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہیں اور اللہ کی شکرگزار ہیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے پر میں دعائیں کرنے والوں، حمایت اور بھرپور پیار دینے والوں کی شکرگزار ہوں۔‘


اداکارہ نے ایک ای کامرس ویب سائٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کیونکہ اس نے انہیں مالی امداد کیلئے کام کرنے کی جگہ دی۔

نادیہ جمیل نے انڈسٹری کے کچھ لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن میں عدنان صدیقی، منیبہ مزاری، ثانیہ سعید اور سلطانہ صدیقی شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ انڈسٹری کے کچھ میگا اسٹارز نے بھی میری اس جنگ میں مجھے اکیلا نہیں چھوڑا، ان تمام لوگوں کی مزید نیک نامی کی دعا کرتی ہوں کیونکہ شہرت اور نام اس کائنات کی اسکیم میں کوئی معنی نہیں رکھتے آخر میں ہمیں ایک ہی مٹی میں دفن ہونا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

کینسر کی تشخیص کے چند دن بعد ہی اداکارہ کی پہلی سرجری کی گئی تھی جو خوش قسمتی سے کامیاب گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کے مزید علاج کے لیے کیموتھراپی کا آغاز کیا گیا تھا۔

کیموتھراپی کے دوران ہی نادیہ جمیل نے اپنے سر کے بال منڈوا لیے تھے اور وہ پہلے دن سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔

تازہ ترین