کیا ہماری بیداری کیلئے ایک اور نور مقدم جیسا سانحہ ہونا ضروری ہے؟ صبا قمر

September 23, 2021

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھا دی۔صبا قمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کے اہلِ خانہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیا ہماری بیداری کیلئے ایک اور نور مقدم جیسا سانحہ ہونا ضروری ہے؟ صبا قمر نے یہ بھی کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم نور مقدم کی فیملی کا ساتھ دیں۔