کورنگی، اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ، پتھر اور ڈنڈے لگنے سے متعدد افسران زخمی

September 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ کی کارروائی کے دوران مشتعل افراد نے اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم پر حملہ کردیا گیا، لینڈ مافیا کے کارندوں نے ہوائی فائرنگ کی اور ٹیم کے اراکین کو تشددکا نشانہ بنایا،لینڈ مافیا کے کارندوں نے سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، پتھر اور ڈنڈوں کی بارش کر دی جس کے با عث متعدد افسران زخمی ہو گئے ، اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔