کمشنر ملتان ڈویژن ارشاد احمد نے پبلک سروس ڈیلوری انسپکشن کیلئے شہر کا دورہ کیا

September 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک سروس ڈیلوری انسپکشن کیلئے شہر کا دورہ کیا۔انہوں نے بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور واٹر ورکس روڈ، شاہ رکن عالم میں نکاسی آب نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ واسا سکر مشینیں لگا کر نکاسی آب یقینی بنائے۔جناح پارک کے دورہ کے موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پارک کی اپ گریڈیشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارک سے جھاڑیاں صاف کروا کر تزین و آرائش کی جائے۔انہوں میں حضوری روڈ کا بھی دورہ کیا اور سڑک کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح کے وقت سٹریٹ لائٹس جلنے پر متعلقہ اہلکار کی سخت سرزنش کی۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ مقررہ وقت میں ہی ٹریکٹر ٹرالیوں کو شہر میں داخل ہونے دیا جائے اور ریت، مٹی وغیرہ والی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ترپال ڈالی جائے، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لایا جائے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔