ایمن خان، منال خان کے کیریئر کا پہلا انٹرویو وائرل، پہچاننا مشکل

September 23, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکار جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کا کیریئر کے آغاز میںدیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ایمن خان اور منال خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں جنہوںنے اپنے کیریئر میںکئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔

ایمن خان اور منال خان اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں جبکہ ان بہنوںکا اپنا کلوتھنگ برانڈ بھی ہے۔

ایمن خان اور منال خان کی جانب سے اپنے کیریئر کا دیا گیا پہلا انٹرویو اس وقت سوشل میڈیا سائٹس پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں بہنیں کافی مختلف نظر آ رہی ہیں۔


اس ویڈیو کلپ کے مقابلے میں آج کی ایمن اور منال فیشن سے زیادہ ’اپ ٹو ڈیٹ‘ اور ماڈرن نظر آ تی ہیں۔

انٹرویو کے دوران شو کے میزبان کو بھی ایمن خان اور منال خان کو پہچاننے میں مشکل ہو رہی ہے کہ کون سی بہن بڑی اور کون سی چھوٹی ہے۔

اس دلچسپ انٹرویو کے کمنٹ باکس میں مداحوںکی جانب سے دلچسپ تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔