سال 2021 کےانتہائی خوبصورت چہروں کیلئے عمران خان اور شہناز گل نامزد

September 23, 2021

سال 2021ء یعنی رواں سال کے خوبصورت چہروں کے لیے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور بگ باس کے سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گِل کو نامزد کردیا۔

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر اس وقت#MostBeautifulFaces2021 ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ٹوئٹر صارفین اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ شخصیت کو 2021ء کے سب سے خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

صارفین نے پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی مدمقابل شہناز گِل کو سال 2021 کے خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ صارفین نے قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی کو بھی اس فہرست کے لیے نامزد کیا ہے۔

ولید نامی صارف نے دُنیا بھر میں بہادری اور ہمت کی علامت بننے والی فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کو بھی 2021 کے خوبصورت چہرے کے لیے نامزد کیا ہے۔

صارفین کی جانب سے اپنی پسندیدہ شخصیات کو خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔