امیتابھ نے مسٹر نٹور لال کے سیٹ کی یادگار تصویر شیئر کردی

September 23, 2021

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں فلم کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

امیتابھ بچن ان اسٹارز میں سے ایک ہیں جو اپنی مصروفیات کے باوجود سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور اکثر اپنی ماضی کی یادگار تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 1971 کی اپنی فلم مسٹر نٹورلال کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی۔

اس بلیک اینڈ وائٹ بی ٹی ایس تصویر میں امیتابھ بچن کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ فلم کے کریو کی جانب سے یہ تصویر لی گئی۔

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ "لوکیشن پر کرکٹ، جبکہ شاٹ کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔"