جیمز بانڈ فلموں کے ڈینیئل کریگ کو برطانوی نیوی میں اعزازی کمانڈر بنادیا گیا

September 23, 2021

جیمز بانڈ فلموں کے اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانیہ کی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنادیا گیا۔ ڈینیئل کریگ کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔

ڈینیئل کریگ جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کا اس تقرری پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک خصوصی اور نمایاں اعزاز ہے۔

آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔