الٰہی بخش انور بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر منتخب

September 24, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (بقاٹی) کے سالانہ انتخاب 2021-22 میں الٰہی بخش انور صدرجبکہ شکیل اشفاق سینئر نائب صدراور حسین آغا نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ بقاٹی کے نئے ارکان میں عبدالرشید جان محمد، امین دائود، نعمان یعقوب، آغا، حسین آغا اور الٰہی بخش انور شامل ہیں۔ اس مو قع پر بقاٹی کے سرپرست اعلیٰ میاںمحمد احمدنے امیدظاہر کی کہ نئے عہدیداربقاٹی کی کارکردگی میں مزید اضافہ کریں گے۔