ڈاکٹر برہان سعیدی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

September 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن اور سندھ ہیلتھ‌ کیئر کمیشن کے کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز کی صدرات میں تعزیتی ریفرنس صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر، ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا کمشنر فرقان احمد یوسفی اور ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ نے خانقاہ گلزار سعیدیہ کے خلیفہ مجاز اور خانقاہ مولائے روم کے سجادہ نشین ڈاکٹر برہان سعیدی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔