مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

September 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور مہتاب اکبر راشدی کی رہائشگاہ پہنچ گئی جہاں مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔صوبائی وزرا سعید غنی، امتیاز شیخ اور سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہتاب اکبر راشدی فنکشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی بھی رہی ہیں۔ مہتاب اکبر راشدی کے شوہر اکبر راشدی پیر پگارا کے کزن ہیں۔اس موقع پرفریال تالپور نے کہاکہ اکبر راشدی اور ان کے خاندان نے اچھا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی میں ان کو عزت ملے گی، یہ پرانی فیملی ہے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ جس دن چاہیں گے پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے، ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ووٹ اور سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔