نواز شریف کا شناختی کارڈ بلاک ہے اس پر ویکسی نیشن کیسے ہوگئی، عظمیٰ بخاری

September 24, 2021

لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا شناختی کارڈ بلاک ہے اس پر ویکسی نیشن کیسے ہوگئی، عثمان بزدار عمران خان کی طرح بلین ٹری پروگرام کی جعلی تصویریں لگا رہے ہیں، اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح کہ میاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگا نے کا آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، این سی او سی کے ریکارڈ میں اس کو اپ لوڈ بھی کردیا ہے ، اس سے بڑی ناکامی اور نا اہلی اور کیا ہوسکتی ہے۔