پنجاب میں 13سیکرٹریز اور کمشنر فیصل آباد تبدیل

September 24, 2021

لاہور( نمائندہ جنگ)پنجاب میں 13سیکرٹریزاور کمشنرفیصل آبادتبدیل کردیئے گئے۔ احکامات کے مطابق سیکرٹری سروسز صائمہ سعید کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیاہے۔ صائمہ سعید کی تعیناتی تک سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کی آسامی کو گریڈ21میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری خوراک محمد شہر یار سلطان کو تبدیل کر کے سیکرٹری سروسز پنجاب، چیئرمین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ سلمان اعجاز کو تبدیل کر کے سیکرٹری پنجاب زکوۃ اینڈ عشر ،تقرری کے منتظرعلی سرفراز حسین کو سیکرٹری خوراک پنجاب، کمشنر فیصل آباد ڈویژن ثاقب منان کو تبدیل کر کے سیکرٹری (آرکائیوز اینڈ لائبریز) ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری ماحوالیات زاہد حسین کو تبدیل کر کے کمشنر فیصل آباد ڈویژن،سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ لیاقت علی چٹھہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب،ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی سید مبشر حسین کو تبدیل کر کے سیکرٹری ماحولیات ، سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ مظفر خان کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سلمان غنی کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورس) محکمہ خزانہ پنجاب،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صالحہ سعید کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر،تقرری کی منتظر عنبرین ساجد کو اپنے پے سکیل میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پروٹیکشن ایجنسی ،ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر فرید احمد کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا گیا ہے جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رضوان اکرم شیروانی کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 24روز پہلے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کیے گئے تھے، سات ستمبر کو چیف سیکریٹری پنجاب کا تبادلہ کیا گیا اور اب 16روز بعد 13سیکرٹریز اور ایک کمشنر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔