آئی جی کا صوبہ بھرکے تمام صدرمال خانوں کی انسپکشن کاحکم

September 24, 2021

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے صوبہ بھرکے تمام صدرمال خانوں کی انسپکشن کاحکم دے دیا، ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام ریجنل پولیس افسروں کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ اپنے ریجن میں واقع صدرمال خانوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس لاہورکوبھجوائی جائے ۔اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپرانسپکشن ٹیمیں تشکیل دی جائیں جوہرضلع میں صدرمال خانوں میں جاکرمال مقدمہ جات کی آمد،ترسیل اورتلفی بارے چیکنگ کریں اوررپورٹ تیارکریں کہ ڈسٹرکٹ لیول پرمال خانوں میں موجودسامان کی کیفیت کیاہے ان میں اگرکمی بیشی یاخوردبرد ہے تواس بارے تفصیلی رپورٹس بنائی جائیں ۔ذرائع کاکہناہے پولیس رولزکے مطابق مختلف مقدمات میں مال مقدمہ ضلع کے صدرمال خانہ میں جمع کرایاجاناچاہئیے اس حوالے سے ضلع کچہری راولپنڈی میں صدرمال خانہ قائم ہے جہاں راولپنڈی کے 30پولیس سٹیشنوں کے مقدمات میں قبضہ میں لی گئی اشیاء مثلاً گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں ،منشیات ،شراب وغیرہ جمع کرانی چاہئیں لیکن جگہ کی کمی کی وجہ سے ایسانہیں ہورہا ۔