ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11تجارتی مراکز سر بمہر

September 24, 2021

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب15افراد کو گر فتارکر لیا جبکہ6دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر 75ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ہوٹل اور ایک سپر سٹور کو سیل کردیا گیا۔پانچ ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نےمحلہ راجہ سلطان میں عباسی سپر سٹور کو سیل کیا۔ایریا مجسٹریٹس نے 68 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔