شہباز شریف کی سالگرہ پر تقریب،درازی عمراورصحت یابی کیلئے دعائیں

September 24, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف کی70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں محمد پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر، عامر خان ،شائستہ پرویز ملک، وحید عالم، مہر اشتیاق، سمیع اللہ خان ،محمد رمضان ،صدیق بھٹی،جاوید مرزا سنبل مالک اوردیگرنے شرکت کی، اس موقع پر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی گئی وزیر اعظم شہباز شریف کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے ۔ خواجہ عمران نذیر نے ملکی سلامتی،پارٹی قیادت میاں شہباز شریف کی درازی عمراور قائدین کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعا کروائی ۔