وزیراعلیٰ انسدادہرا سگی مراکز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ،صوبائی وزیر قانون

September 24, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی )وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب بھر میں محکمہ پولیس کے خواتین کے لیے قائم کردہ انسداد ہراسگی مراکز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں لہذا محکمہ پولیس اور پراسیکیوشن خواتین کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت ترین سزائیں دلوانے کے لیے مزید موثر اقدامات کریں۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔