حکومتی پالیسی سے طلباکے یونیورسٹیز اور کالجوں میں داخلے سےمحروم ہونےکاخدشہ

September 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)طلباکو پاس کرنے کی حکومتی پالیسی سے طلبا یونیورسٹیز اور کالجوں میں داخلے سےمحروم ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ رعایتی نمبروں سے پاس شدہ طلباء کو ای گریڈز ملیں گے اور اس حوالے سے تعلیمی بورڈز 33 فیصد نمبرز پر طلباء کو ای گریڈ دیں گے۔ ای گریڈ ملنے پر طلبا کو فرسٹ ایئر اور بی ایس آنرز میں داخلے نہیں ملیں گے۔ رعایتی نمبر سے پاس ہونیوالے طلباء کی اسناد پر رعایتی پاس لکھا جائے گا اور رعایتی پاس ہونیوالےلاکھوں طلبا کی اسناد کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔پنجاب کےتعلیمی بورڈز میں 33سے 39نمبرز تک ای گریڈ دیا جاتا ہے، گریڈز کےتحت پاس طلباءکیلئے یونیورسٹیز میں داخلوں کی پالیسی تشکیل نہ ہوسکی۔یاد رہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کرنے جبکہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔