پیرسید وارث شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

September 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) قصہ ہیر رانجھا کے خالق معروف صوفی بزرگ پیر سید وارث شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز جنڈیالہ شیر خان میں ہو گیا۔ تقریبات کا آغاز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی ، رکن صوبائی اسمبلی طلعت فاطمہ نقوی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ابرار عالم ، ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او احسن سیف اللہ نے عقیدت مندوں کے ہمراہ مزار کو عرق گلاب سے غسل دیکر کیا۔ عرس کے دوسرے روز ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔