ڈیپارنمنٹ ہلاکو خان بن کر بزنس کمیونٹی پر حملہ آورنہ ہوں، نعمان فاروق

September 24, 2021

پشاور(جنگ نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے نومنتخب کونسلر نعمان فاروق نے غلام بلال جاوید صدر ٹریڈرالائنس کے ہمراہ گورا بازار کا دورہ کیا اور بازار میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔ نومنتخب کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ پشاورنے کہاہے کہ تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے لیکن ڈیپارنمنٹ ہلاکو خان بن کر بزنس کمیونٹی پر حملہ آور نہ ہوں۔ انہوں نے گزشتہ روز گورا بازار میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چاہئے تو یہ کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ داران بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرکے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بناتے بلکہ تجاوزات پورے پشاور کا مسئلہ ہے کنٹونمنٹ بورڈ اورٹاؤنزپورے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے مہم چلائے۔ لیکن تجاوزات آپریشن میں بزنس کمیونٹی پر ہلاکوخان کی طرح حملہ آور ہونے کی بجائے بزنس کمیونٹی کے نمائند وں سے پہلے مزاکرات کرے، نومنتخب کونسلر نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اس اقدام کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ختم کی جائے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو بھی کہاکہ تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہوجاتی ہے اور بزنس کمیونٹی کا اپنا ہی نقصان ہوتاہے آپ بھی اپنے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے اپنی کمیونٹی کو اعتماد میں لے کرخودہی اس کا خاتمہ یقینی بنائے،انہوںنے گزشتہ روز کے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیف ایگزیکٹیو کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کو بھی ہدایت دیں کہ آئندہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ اسی طرح واقعات پیش نہ آئے اور ایسارویہ اپنایا جائے کہ کنٹونمنٹ اہلکار اور بزنس کمیونٹی دوست ایک بن کرکینٹ کوتجاوزات سے پاک کرے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی یہ یقین دلایا کہ انشاءاللہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہونگے اور کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے جو بھی مسائل ہے باہمی افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔