دنیا میں سب سے لمبے کان والے کتے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی

September 24, 2021

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیشن 2022ء میں ایک لمبے کان والا کتا بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایڈیشن 2022ء کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میںمتعدد دلچسپ ریکارڈز شامل ہیں۔

اس ایڈیشن میں دنیا میںسب سے لمبے کان رکھنے والا ’ لو ‘ نامی پالتو کتا بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

’ لو ‘ نامی کتے کے کان کی لمبائی 34 سینٹی میٹر یعنی کہ 13.38 انچ ہے۔

اسی طرح گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالانہ فہرست 2022ء میں ریکارڈز اور غیر معمولی کارناموں کا ذکر بھی کیا گیا ہے جس میںبرطانیہ سے تعلق رکھنے والی بیتھینی لوج نامی جمناسٹ کا بھی نام ہے۔

بیتھینی لوج نے 42.64 سیکنڈز میں قلا بازیاں لگاتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اس سالانہ کتاب میںدنیا کے سب سے بلند قامت مرد کا ٹائٹل اولیور ریو نامی شخص نے اپنے نام کیا ہے جس کا قد سات فٹ 5.33 سینٹی میٹر ہے،اولیور ریو کا تعلق امریکا سے ہے۔