اسد الدین اویسی کی رہائشگاہ پرحملے کے 5 ملزمان گرفتار

September 24, 2021

بھارت میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بھارتی انتہا پسند تنظیم ہندو سینا سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے کارکنوںنے اسد الدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی تھی۔

اسد الدین اویسی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لوگوں کو شدت پسند بنانے کی ذمے داری بی جے پی پر عائد ہوتی ہے، ایک ایم پی کے گھر پر اس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے تو اس سے کیا پیغام جاتا ہے؟

واضحرہے کہ انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے کارکنوں نے اسد الدین اویسی کے سرکاری گھر پر منگل کے دن توڑپھوڑ کی تھی۔