ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8 ملین ہوگئی

September 24, 2021

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا، اداکارہ کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہوگئی ہے۔

ماہرہ خان کا شمار بھی ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں سے اکثر رابطے میں رہتے ہیں۔

اگر ماہرہ خان کے اکاؤنٹ کا مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو انہوں نے ابھی تک 1,063 پوسٹس شیئر کی ہیں اور ان کے 8 ملین فالوورز ہیں جبکہ خود انہوں نے صرف 450 انسٹاصارفین کو فالو کیا ہوا ہے جس میں ان کے دوست، ساتھی اداکار اور قریبی عزیز شامل ہیں۔

اداکارہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اکثر و بیشتر اپنے دوستوں، ساتھی اداکاروں اور قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کی جاتی ہیں۔

ماہرہ خان اپنے نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں بھی اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہی آگاہ رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے اس وقت 10 ملین سے زائد انسٹا فالوورز ہیں.

ایمن خان 9 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ماہرہ خان 8 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔