این ایل سی ترکی اور آذربائیجان کیلئےٹی آئی آر آپریشنز شروع کر رہا ہے، مشیر تجارت

September 24, 2021

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ این ایل سی ترکی اور آذربائیجان کے لئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع کر رہا ہے۔

ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹرک کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کے لئے یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزارت تجارت کی سلک روٹ ری کنیکٹ پالیسی کے تحت ہے، نجی کمپنیاں ٹی آئی آر کی اجازت کے لئے رابطہ کررہی ہیں۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کو ترغیب اور لاجسٹک کمپنیوں کے لئےمواقع میسر ہوں گے، پاکستان کے راستے عالمی تجارتی ٹریفک کا بہاؤ بھی ہوگا۔