ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کےخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
کراچی میں مسجد بیت المکرم گلشن اقبال سمیت متعدد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔
گلشن اقبال میں مظاہرے سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں جب پٹرول کی قیمت بڑھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ملک کا وزیر اعظم اور وزیر خزانہ چور ہیں۔
گوجرانوالا میں جناح انٹر چینج کے قریب مزدور کنونشن کے بعد جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔
حافظ آباد اور بہاولپور میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور ملتان میں چوک کچہری میں احتجاج کیا گیا۔
حیدر آباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، بدین، گولارچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔