بھارتی اداکار جونیئر این ٹی آر نے کار کی خصوصی نمبر پلیٹ کے لیے 17 لاکھ خرچ کرڈالے

September 24, 2021

کہا جاتا ہے کہ سیلیبریٹیز اور ان کے غیرمعمولی لائف اسٹائل کی کوئی حد نہیں ہوتی، ایسا ہی کچھ جنوبی بھارت کی فلموں کے سپر اسٹار، گلوکار اور ٹیلی ویژن پریزینٹر جونیئر این ٹی آر (ننداموری تاراکا راما راؤ) کے پرتعیش زندگی گزارنے کے اسٹائل میں نظر آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جونیئر این ٹی آر نے حال ہی میں اپنی لیمبورگینی اورس گریفائٹ کیپسول کار کے ایک خصوصی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے ہی 17 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔

واضح رہے کہ جونیئر این ٹی آر، قیمتی اور لگژری کاروں کے شوقین ہیں اور ان کے گیراج میں طرح طرح کی لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔

انھوں نے حال ہی میںلیمبورگینی اورس گریفائٹ کیپسول 3 کروڑ 15 لاکھ بھارتی روپے (آن روڈ پرائس) میں خریدی ہے اور وہ اس حوالے سے بھارت میں پہلے شخص ہیں جن کے پاس یہ گاڑی موجود ہے۔

جبکہ کچھ عرصے قبل ہی انھیں حیدر آباد میں سوانکی کار کا ٹرائل لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اب وہ اپنیلیمبورگینی اورس گریفائٹ کیپسول کے لیے قیمتی اور منفرد نمبر پلیٹ حاصل کررہے ہیں۔