پاکستان کے کرپٹ مافیا کو اب جیل جانا ہوگا، سراج الحق

September 24, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود کرپٹ مافیا کو اب جیل جانا ہوگا۔

گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی یوتھ کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جس کرپٹ مافیا کا راج ہے اب اسے جیل میں جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے ہر طرح کے ظلم کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، آج بھی ہمارا وزیراعظم نوجوانوں کو کارخانوں کا نہیں لنگر خانوں کا راستہ بتاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کو کمزور کرنے والے ہمارے موجودہ حکمران ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔