انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان پانچواں ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

September 25, 2021

لندن (اے پی پی)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کاپانچواں میچ کل اتوار کو سینٹ لارنس گراؤنڈ ، کینٹربری میں کھیلا جائے گا۔ میزبان خواتین ٹیم کو کیوی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو 30رنز ، دوسرے میچ میں 13 رنز سے شکست دی تھی ، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے انگلینڈ ویمن کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کم بیک کیا تھاجبکہ چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت ہیتھرنائٹ کریں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کمان سوفی ڈیوائن سنبھالیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی -20 میچوں کی سیریز انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا ہ پانچواں اور آخری میچ 26 ستمبر کو کینٹر بری میں کھیلا جائے گا۔