آسٹریلیا کو اٹیک کلاس سب میرین معاہدہ ختم کرنے پر ہرجانے کا بل بھیجیں گے، فرانس نیول گروپ

September 25, 2021

پیرس (اے پی پی)فرانس نیول گروپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتوں میں آسٹریلیا کواربوں ڈالرمالیت کے اٹیک کلاس سب میرین معاہدے کو یکطرفہ طور پرختم کرنے پر ہرجانے کا بل بھیجے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیول گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرپائرے ایرک پومیلٹ نے فرانسیسی اخبار کوبتایا کہ وہ آئندہ ہفتوں میں ایک بل آسٹریلیا کوبھیجیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں آسٹریلیا کے اچانک اس فیصلے پرافسوس ہے جس کا اعلان انہوں نے بغیر کسی اطلاع کے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی آسٹریلیا کی جانب سے معاہدے کوترک کرنے کی وجہ سے اب تک ہونے والےاخراجات اور لاگت کی تفصیلی جائزہ رپورٹ تیارکررہی ہےجس میں اس بات پرروشنی ڈالی گئی ہے کہ کمپنی اپنے حقوق کا دعویٰ دائرکرے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس کے ساتھ اٹیک کلاس سب میرین معاہدہ ختم کر کے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ نئی شراکت داری سے جوہری توانائی سے چلنے والی سب میرینز کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔