• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا بحر اوقیانوس میں آئل ٹینکروں کو قبضے میں لینے کے سوال پر کہنا ہے کہ امریکا تمام پابندیوں پر پوری طرح عمل کروائے گا، جہاز کے عملے کو اب قانونی کاروائی کا سامنا ہے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہے، وینزویلا عبوری حکمرانوں کے فیصلے امریکا کے بتائے ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا معاہدے پر وینزویلا اور آئل انڈسٹری کے ساتھ کام کر رہا ہے، معاہدے میں پابندی زدہ آئل بھی شامل ہے جو جہازوں پر موجود ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آئل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے، ضرورت پڑی تو آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے صدر ٹرمپ امریکی فوج استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید