ایف بی آر نے پاکستان سے ڈالر اسمگلنگ کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

September 25, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بعض غیر ذمہ دار عناصر کی طرف سے پاکستان سے بڑی مقدار میں ڈالر کی اسمگلنگ کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا ہے ۔ جمعہ کو جاری بیان میں ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کے ماضی میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت ڈالر میں ہو رہی تھی جبکہ اب یہ تجارت پاکستانی روپے میں ہو رہی ہے۔