سینیٹ کمیٹی کااجلاس، اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کی رپورٹ کاجائزہ

September 25, 2021

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینرسینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری کی زیر صدارت ہوا جس میں انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم سید طفیل الرحمٰن کے قتل پرا نکوائری رپورٹ اور طالبعلم کیساتھ زیادتی کے معاملے کاجائزہ لیا گیا، یورنیورسٹی میں شکایات سیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا کمیٹی نے کہا کہ انتظامیہ ذمہ داروں کیخلاف اقدامات کی تفصیل دے ،یونیورسٹی کے قانونی مشیر نے بتایا کہ ریکٹریونیورسٹی کرونامیں مبتلا ہونے کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے جس پر کنوینرنے کہا کہ آئندہ اجلاس میں وائس پریزیڈنٹ شرکت یقینی بنائیں،کمیٹی کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی گیارہ سفارشات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے،کنوینر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو آئندہ اجلاس میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،حکام نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی ویڈیو کمیٹی کو دکھائی،کنوینرنے کہا کہ مجرم کیخلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے اور اُس میں ذمہ داران کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل دی جائے،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ زیادتی کامعاملہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں زیر غور رہا ہے۔