آسام میں مسلمانوں پرتشدد، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

September 25, 2021

اسلام آباد (جنگ نیوز)آسام میں مسلمانوں پر تشدد، قتل اور جبری بے دخلی کے واقعات پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیاہے،تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے بعد پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکا ہے۔